Sunday, 18 June 2017

بھارتی ٹیم کو زبردست دھچکا کوہلی کی طبیعت اچانک ناساز ، فائنل کھیلنے بارے حیران کن خبر آگئی

بھارتی ٹیم کو زبردست دھچکا کوہلی کی طبیعت اچانک ناساز ، فائنل کھیلنے بارے حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کے روز اوول میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم پہلے ہی اوول پہنچ چکی ہے۔ جبکہ بھارتی ٹیم کی آج اوول آمد ہوئی۔تاہم بھارت ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹیم کے ہمراہ اوول نہیں پہنچے ہیں۔ ویرات کوہلی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے برمنگھم میں ہی رک گئے ہیں۔ اگر ویرایت کوہلی کی طبیعت نہیں سنبھلتی تو وہ اتوار کو کھیلے جانےوالے فائنل سے باہر ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں یہ بھارتی ٹیم کیلئے بڑا دھچکا ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستانی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے مداح بن گئے ہیں اور انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی کارکردگی میں یکسر تبدیلی نے انہیں بھی بہت متاثر کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہاکہ پاکستان کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں فتح کا اس میچ سے کوئی تعلق ہےٗہم اس میچ کو ہرگز آسان نہیں لے سکتے ہیںکیونکہ ہم نے اس ایونٹ میں چند اہم اپ سیٹ ہوتے دیکھے ہیں اور ہم اس فائنل میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔اس موقع پر انہوں نے ایونٹ کے پہلے میچ میں بدترین شکست کے بعد لگاتار تین کامیابیاں حاصل کر کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تعجب کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاہ میں پاکستان کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، ان کو اس بات کا سہرا جاتا ہے کہ انہوں نے چیزوں کو یکسر بدل کر رکھ دیا ٗان ٹیموں کو شکست دی جو ان کے مقابلے میں بہت مضبوط نظر آ رہی تھیں۔بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان جس طرح بحیثیت ٹیم گراؤنڈ میں کارکردگی دکھا رہا ہے اس سے ان میں ایک یقین نظر آ رہا ہے لیکن ہم اس بارے میں زیادہ نہیں سوچیں گے اور وہی کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے جو ہم نے اب تک کھیلا ہے اور ان کی خامیوں اور خوبیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بنائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں فائنل میچ کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دینا چاہتا لیکن ہم اس میچ کو ہرگز آسان نہیں لیں گے اور میچ کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے

No comments:

Post a Comment

7 Reasons You Need To Eat More Eggs

ou may have heard the saying that too much of anything isn’t a good thing. This used to be the case for eggs, who received a bad reputati...