ٹوکیو: جاپان کے ساحل کے قریب امریکی اور فلپائنی بحری جہازوں میں تصادم سے ایک امریکی فوجی زخمی اور سات امریکی فوجی لاپتہ ہوگئے۔
جاپان کے ساحل کے قریب جاپانی کوسٹ گارڈ کے ساتھ کام کرنے والا امریکی بیڑا فلپائنی تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں تباہ ہونے والے امریکی بیڑے کے ایک اہلکار کو جاپانی کوسٹ گارڈ نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق سات امریکی فوجیوں اور فلپینیوں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔جبکہ لاپتہ عملے کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
No comments:
Post a Comment