اوول(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی چمپیئنزٹرافی کا فائنل معرکہ جاری ہے ،پاکستانی شاہینوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر کی برق رفتار باؤلنگ کی بدولت انڈیا کے6 ابتدائی بلے بازوں کو اوپر تلے گھر بجھوا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے ،یوراج سنگھ22رنز بنا کر پاکستانی سپنر شاداب خان کی گیند پر رویو پر آؤٹ قرار پائے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی یوراج سنگھ نے آئی سی سی مقابلوں میں ایک برا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ،یوراج سنگھ آئی سی سی مقابلوں میں دنیائے کرکٹ کے وہ پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے منعقدہ مقابلوں میں 7مرتبہ فائنل کھیلا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوول کے میدان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل معرکہ جاری ہے جس میں پاکستانی شاہینوں نے اپنی گرفت مکمل طور پر مضبوط کر رکھی ہے ،محمد عامر نے بھارت کے ابتدائی 3 بیٹسمینوں کوپویلین کی راہ دکھائی تو شاداب خان نے یوراج سنگھ کو گھر کی راہ دکھائی تو حسن علی نے دھونی کی وکٹ اڑا کر پاکستان کی منزل قریب کر دی ہےجبکہ شاداب خان کی سپن باؤلنگ کے جادو نے کیدار جادھو کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں دیا اور چلتا کیا ہے ۔ایسے میں بھارت کے جارح مزاج بیٹسمین یوراج سنگھ نے ایک عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے جو آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں سات فائنل کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جا رہے ہیں، یوراج اس سے قبل آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور سری لنکائی جوڑی کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کی برابری پر تھے جنہوں نے چھ چھ بار آئی سی سی مقابلوں کے فائنل کھیلے تھے۔چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں اترکر 300 ون ڈے کھیلنے کی کامیابی حاصل کر چکے یوراج نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 2000ء میں چیمپئنز ٹرافی سے ہی کیا تھا، وہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن تھے۔ یوراج سال 2002 ء میں چیمپئنز ٹرافی میں مشترکہ طور پر فاتح رہی ہندوستانی ٹیم میں شامل تھے۔
یوراج 2003ء کے عالمی کپ کے فائنل میں پہنچ کر رنر اپ رہنے والی ہندوستانی ٹیم میں شامل تھے۔ سال 2007 ء میں پہلے ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو فتح دلانے میں یوراج کااہم کردار رہا تھا،انہوں نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں اسٹیورٹ بریڈ کے ایک اوور میں چھ چھکے مارے تھے۔سال 2011 ء کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت میں یوراج مین آف دی ٹورنامنٹ رہے تھے، انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں 90.50 کے اوسط سے 362 رن بنانے کے ساتھ 15 وکٹ بھی لئے تھے۔یوراج سنگھ 2014ء میں ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچی ہندوستانی ٹیم میں شامل تھے، اگرچہ ان کی کارکردگی اس ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق نہیں رہی تھی، موجودہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں یوراج نے پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں شاندار میچ فاتح اننگز کھیلی تھی اور مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔
No comments:
Post a Comment