Sunday 18 June 2017

فخر زمان نے ملکی تاریخ کا 42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا


فخر زمان نے ملکی تاریخ کا 42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا


اوول: نوجوان پاکستانی اوپنر فخر زمان نے ملکی تاریخ کا 42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں لگاتار تین دفعہ 50 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف سنچری بنا کر نوجوان پاکستانی اوپنر نے 42 سالہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ قبل ازیں 1975ء میں ماجد خان نے آئی سی سی ایونٹ میں لگاتار تین ففٹی اسکور کر رکھی تھیں تاہم 42 سالہ تاریخ رقم کرتے ہوئے نوجوان بلے باز فخر زمان نے بھارت کے خلاف سنچری مکمل کر کے ماجد خان کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ واضح رہے کہ فخر زمان ملکی تاریخ میں ماجد خان کے بعد دوسرے اوپنر ہیں جنہوں نے آئی سی سی ایونٹ میں لگاتار تین ففٹی سکور کی ہیں۔آج بھی فخر زمان نے بھارت کے خلاف فائنل میچ میں 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی بدولت 114 رنز بنائے تھے۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈکریں

No comments:

Post a Comment

7 Reasons You Need To Eat More Eggs

ou may have heard the saying that too much of anything isn’t a good thing. This used to be the case for eggs, who received a bad reputati...